جرائم

سوات: مبینہ طور پر مہنگائی سے پریشان ریسٹورنٹ ملام نے خودکشی کرلی

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں مبینہ طور پر کمر توڑ مہنگائی سے پریشان ریسٹورنٹ ملازم نے خودکشی کر لی۔

مقامی دکانداروں کے مطابق مینگورہ شہر کے حاجی بابا چوک میں اکبری کیفی کے ملازم محمد اسحاق نے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کر لی۔

عینی شاہدین کے مطابق محمد اسحاق اچانک بجلی کے کھمبے پر چڑھ گئے اور بجلی کا زور دار جھٹکے لگنے کے بعد زمین پر گر گئے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کے اطلاع پر ریسکیو 1122 جائے وقوعہ پہنچ گئے اور نعش کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر گئے۔

مقامی دکانداروں کے مطابق محمد اسحاق نے ایک روز قبل بھی بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کی کوشش کی تھی تاہم لوگوں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تھا جبکہ بظاہر ایسا لگا رہا ہے کہ وہ کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے اس اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے جب ان کے چچا اور سسر بخت احمد سے رابط کیا گیا تو انہوں نے اپنے موقف دینے سے معذرت کرلی جبکہ عینی شاہدین کے بقول اہل خانہ محمد اسحاق کو ذہنی مریض قرار دیکر واقعہ کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button