جرائم

نوشہرہ: پسند کی شادی کرنے والا نوجوان عدالت کے دروازے پر قتل

نوشہرہ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو عدالت کے دروازے پر قتل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کامران مردان کا رہائشی تھا اور کچھ عرصہ قبل ان کے خلاف 19 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ مغویہ ملزم آصف کی منگیتر تھی اور شادی سے ایک دن پہلے لاپتہ ہوگئی تھی جن کے اغوا کا مقدمہ کامران کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق کامران نے بعد ازاں اس لڑکی سے عدالت میں شادی کرلی تھی اور آج اس مقدمے میں اپنی ضمانت کرانے کے لئے ضلعی عدالت آ رہا تھا کہ گیٹ پر قتل کر دیا گیا۔

واقعہ کے بعد مقتول کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لئے قاضی حسین احمد میڈیکل کملیکس نوشہرہ منتقل کردی گئی جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق مقتول کامران شاہ کو چار گولیاں لگی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کامران شاہ کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ تھانہ نوشہرہ کینٹ میں مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ کورٹ نوشہرہ مین گیٹ پر فائرنگ کے خلاف وکلاء اور ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ نے شدید احتجاج کرنے کے بعد ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button