جرائم

اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرار کا قاتل گرفتار

اسلامیہ کالج پشاور کے لیکچرار قتل کیس میں اہم پیشرفت، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق لیکچرار بشیر احمد کے قاتل سیکورٹی گارڈ، ملزم شیر محمد کو کرک سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے پشاور پولیس کی ٹیم کرک گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو پشاور کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ لیکچرار اور سیکورٹی گارڈ کے درمیان 19 فروری کو فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، سیکورٹی گارڈ شیر محمد کی فائرنگ سے لیکچرار بشیر احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا۔

دوسری جانب اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے طلباء دو دن سے برسراحتجاج تھے اور یونیورسٹی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ رہے تھے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button