جرائم
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں لیکچرار قتل
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار نے فائرنگ کر کے لیکچرار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق چوکیدار اور لیکچرار کے درمیان مبینہ طور پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر چوکیدار نے فائرنگ کر کے لیکچرار بشیر کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے بعد چوکیدار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں جبکہ واقعہ کے حوالے سے بھی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان نے بتایا کہ لیکچرار بشیر کا تعلق مردان سے ہے اور اسلامیہ کالج کے انگلش ڈیپارٹمنٹ میں پڑھاتے تھے، مقتول کا چوکیدار کے ساتھ پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا، چوکیدار نے آج دوبارہ تلخ کلامی پر لیکچرار کو قتل کر دیا۔