جرائملائف سٹائل

تیراہ میں عوام کا پولیس سے چرس واپس کرنے کا انوکھا مطالبہ

ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں پولیس نے موٹر کار کے ذریعے 145 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو افراد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پولیس کارروائی کے خلاف مقامی افراد نے تھانہ تیراہ کا گھیراؤ کرلیا۔

تھانہ تیراہ کے ایس ایچ او مسلم خان کے مطابق پولیس نے حیدر کنڈاؤ پر ناکہ بندی کے دوران سرخ رنگ کی موٹر کار سے چرس برآمد کی ہے جبکہ گاڑی میں سوار دو افراد کو بھی گرفتار کرکے انہیں تیراہ تھانہ لے گئے جہاں پر ان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب واقعے کے خلاف تیراہ میدان کے مقامی آبادی اور تاجروں نے تیراہ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ کا گھیراؤ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ تیراہ پولیس نے مقامی آبادی کی قائم کردہ بازار( میلے) پر دھاوا بول دیا اور تاجروں کے سٹالوں سے سامان اٹھاکراپنے ساتھ لے گئے۔

مقامی تاجروں نے کہا کہ جمعرات کے روز مقامی آبادی کی سہولت کیلئے قائم میلے میں سودہ سلف سمیت تجارتی سرگرمیاں جاری تھیں کہ تیراہ پولیس نے پولیس گردی کرتے ہوئے بازار پر دھاوا بول کر بازار بند کردیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تیراہ انصاف تاجر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر محمد آفریدی نے کہا کہ بنگ وہ واحد پیداوار ہے جس کے ذریعے وادی تیراہ میدان کے مقامی لوگوں کا ذریعہ معاش ہے۔

انہوں نے اس موقع پر نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ تیراہ پولیس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے بصورت دیگراحتجاجی دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک تیراہ پولیس مقامی تاجروں سے چھینا ہوا مال واپس نہیں کرتی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button