جرائم

نوشہرہ: نازیبا ویڈیو بنا کر شہری کو بلیک میل کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

نوشہرہ:: اکوڑہ خٹک پولیس کی بلیک میلر گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی، اسلحہ کی نوک پر نازیبا وڈیو بنا کر شہری کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیانے والا 3 رکنی گروہ گرفتار، پولیس کے مطابق گروہ کا ماسٹر مائنڈ مشہور منشیات فروش ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چار روز قبل مسمی (ف) ساکن پیر پائی نے تھانہ اکوڑہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم طلحہ نے کال کر کے مجھے جہانگیرہ بلایا، جہانگیرہ پہنچ کر مجھے ایک مویشی فارم پر لے گئے جہاں پر پہلے سے اُس کے دو ساتھی موجود تھے جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر میری جیب سے 15 ہزار نقدی چھین لی اور میری شلوار کھول کر میری نازیبا ویڈیو بنائی اور ویڈیو بنانے کے بعد مجھے دھمکی دی کہ مزید رقم دو ورنہ یہ ویڈیو وائرل کر دیں گے، میں نے اپنی عزت اور ڈر کی وجہ سے ایک دوست سے 24 ہزار مزید منگوا کر انہیں دے دیئے۔

پولیس کے مطابق رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اکوڑہ عجب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او اکوڑہ گلشید خان کو ملزمان کی جلد ا زجلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے، مسلسل کاوشوں سے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان طلحہ ولد تحسین ساکن خیر آباد، ارشد ولد محمد اسلام ساکن صوابی اور زاہد ولد احمد ساکن جہانگیرہ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان میں سے طلحہ مشہور منشیات فروش اور گروہ کا ماسٹر مائند ہے جس سے گرفتاری کے وقت 3.3 کلوگرام چرس اور 450 گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button