جرائم

پشاور: لطیف لالہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور: پشتون قوم پرست سیاست دان، معروف قانون دان اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سینئر رہنماء عبداللطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

زرائع کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں کی گئی جس کے نتیجے میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں جبکہ حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 نومبر 1943 کو پیدا ہونے والے عبداللطیف آفریدی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button