جرائم

انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں میں تصادم، آٹھ افراد جاں بحق

راجن پور: انڈس ہائی وے پر 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر پشاور سے کراچی اور کوئٹہ سے راجن پور جانے والی مسافر بسیں دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چوہدری پرویز الٰٗہی نے متعلقہ حام کو ہدایات جاری کیں کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button