جرائم

جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکہ، دو افراد جاں بحق

 

جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے دھماکہ جمعے کے روز چگملائی مارکیٹ میں عبد السلام نامی دکاندار کے دوکان میں ہوا۔

دھماکے میں دو افراد مصطفیٰ اور شاہ گلزار کا بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ فرید شکاری اور عبد السلام زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button