جرائم

باجوڑ میں فورسز کی کارروائی: ایک عسکریت پسند مارا گیا

لکی مروت میں پولیس وین پر حملے کے بعد ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو جوان شہید جبکہ ایک عسکریت پسند مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا، علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو جوان، نائیک تاج محمد اور لانس نائیک امتیاز خان، شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک تاج محمد کی عمر 33 سال اور کوہاٹ کے رہائشی تھے جبکہ لانس نائیک امتیاز خان کی عمر 30 سال تھی اور وہ ملاکنڈ کے رہائشی تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل، آج ہی کے دن، لکی مروت میں پولیس موبائل پر عسکریت پسندوں کے حملے میں چھ پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے، جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں ہفتہ وار میلے کی سکیورٹی کے لیے پولیس وین جا رہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار عسکریت پسندوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں موبائل پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button