جرائم

لکی مروت: پولیس موبائل پر کا حملہ، 6 پولیس اہلکار جاں بحق

لکی مروت میں پولیس موبائل پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں ہفتہ وار میلے کی سکیورٹی کے لیے پولیس وین جا رہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار عسکریت پسندوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں موبائل پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں جب اسسٹنٹ سب انسپکٹر علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود بھی شامل ہے۔

ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے لکی مروت حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی سے رپورٹ طلب کر لیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پورا ملک ان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گا، پولیس نے دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button