مردان: کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم جنگجو مارا گیا
محکمہ انسداد دہسشتگردی مردان ریجن کی اہم کاروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم جنگجو عبید عرف محمود مارا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی/محکمہ انسداد دہشت گردی) خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محکمہ انسداد دہسشت گردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر مطلوبہ عسکریت پسند کو گھیرے میں لے لیا تو ملزم نے اچانک چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ شروع کر دی۔
چھاپہ مار ٹیموں نے بھی جوابی کارروائی کی، بعدازاں دوران سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن ایک عسکریت پسند ہلاک پایا گیا جس کی شناحت عبید عرف محمود ولد عارف ساکن متہ کاٹلنگ کے نام سے ہوئی۔
بیان کے مطابق ملزم عبید نے کچھ دن قبل سپشل برانچ کے سب انسپکٹر فرید خان کو اپنے گھر کے سامنے شہید کیا تھا اور دہشت گردی کے دیگر کئی مقدمات میں بھی سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کو مطلوب تھا، اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ بنڈل وئیر اور 90 عدد کارتوس، ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ 45 عدد کارتوس، 3 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کی گئی۔
بیان کے مطابق صوبائی حکومت نے ہلاک شدہ عسکریت پسند کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔