جرائم

جنوبی وزیرستان میں تھانے پر حملہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق دو زخمی

جنوبی وزیرستان: تحصیل برمل کے تھانہ راغزائی پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا، پولیس کی گاڑی بھی نذر آتش کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے، شہید اہلکاروں میں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں، حملہ آور جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے، واقعے کے بعد شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانے سے لے جائی گئی ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی کو مسلح افراد نے راستے ہی میں چھوڑ دیا اور فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی، حملہ آوروں کی تعداد پولیس اہلکاروں سے کئی گنا زیادہ تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button