جرائم

کوہاٹ: چھ سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کوہاٹ پولیس نے چھ سالہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مقامی پولیس کے مطابق 6 سالہ شہریار آج صبح سے گھر سے لاپتہ تھا جس کی تلاش جاری تھی، بعدازاں تپی کے علاقہ تالاب بانڈہ میں کنویں سے بچے کی لاش برآمد کر لی گئی۔

ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور نے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور پولیس کو ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی سخت تاکید کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد انور ولد میر اکبر سکنہ ماموزئی اورکزئی کو گرفتار کر لیا جس نے اعترافی بیان میں بتایا کہ شہریار کو زیادتی کے بعد چھری کے وار کر کے اور گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کنویں میں پھینک دی تھی۔

پولیس نے معصوم بچے کے اندھے قتل کیس کو چند گھنٹوں کے اندر ٹریس کر کے ارتکاب جرم کرنے والے ملزم کو آلہ قتل سمیت حراست میں لیا جس کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button