جرائم

بھارت: ماں کے سامنے نابالغ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

بھارت میں ایک ماں کے سامنے اس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ 5 غنڈوں نے اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں ایک خاتون نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں 5 افراد پر اپنی بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی بیٹی شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار 5 ملزمان دونوں کو زبردستی سنسان جگہ لے گئے، ”ملزمان نے مجھے رسی سے باندھا اور مار پیٹ کی، میرے سامنے پانچوں درندوں نے میری نابالغ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔”

پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے پانچ میں سے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات عام ہونے کی وجہ سے ہندوستان کو ریپستان بھی کہا جانے لگا ہے اور خود ہندو خواتین نے کہا کہ مودی سرکار میں گائے تو محفوظ ہے لیکن عورت محفوظ نہیں۔

گاؤں میں نحوست، دو خواتین کی بلی

دوسری جانب بھارتی ریاست کیرالہ میں گاؤں میں نحوست کی دوری اور خوشحالی لانے کے لیے دو خواتین کو اغوا کے بعد کالے جادو کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ کے دوردراز گاؤں میں لاٹری کے ٹکٹس فروخت کر کے گزر بسر کرنے والی پدما اور روزلی نامی دو غریب خواتین کی لاشیں ملی ہیں، دونوں خواتین اگست سے لاپتہ تھیں۔

پولیس کے مطابق ان خواتین کو ایک ایجنٹ نے اچھے مستقبل کے خواب دکھا کر ایک جوڑے کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا جو انھیں جنگل لے گئے جہاں سے ان کی لاشیں ملیں۔

پولیس نے ایجنٹ اور جوڑے کو حراست میں لے لیا جنھوں نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کر لیا کہ کالا جادو کرنے والے ایک شخص کے کہنے پر ان خواتین کو گاؤں میں خوشحالی لانے اور نحوست کے خاتمے کے لیے بَلّی چڑھایا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button