جرائم

صوابی: کم عمر لڑکوں کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

عوامی شکایات کے پیش نظر تھانہ آئی ڈی ایس پولیس کی اہم کارروائی، کم عمر لڑکوں کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

زرائع کے مطابق ملزم سجاد حسین سکنہ ملک آباد کو، جو کہ سرکاری سکول میں بحیثیت چوکیدار ملازم ہے اور جس کے متعلق سکول کے کم عمر لڑکوں کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے عوام میں اضطراب پیدا کرنے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، گرفتار اور موبائل فون برآمد کر کے بغرض تجزیہ فارنزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او IDS گدون کو کئی دنوں سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ایک شخص، جو سرکاری سکول میں بحیثیت چوکیدار سرکاری ملازمت کرتا ہے، موبائل فون پر کم عمر لڑکوں کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر بنوا کر بعد میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے عوام میں بے چینی اور اضطراب پیدا کرتا ہے جس پر ملزم سجاد حسین سکنہ ملک آباد کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ان شکایات کے پیش نظر مقدمہ درج ہونے پر ملزم سجاد حسین سکنہ ملک آباد کی نگرانی کی گئی اور بالآخر ایس ڈی پی او ٹوپی افتخار خان کی زیر نگرانی کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے موبائل فون برآمد کر کے ملاحظہ کرنے پر ویڈیوز موجود پائی گئیں جبکہ مزید تجزیہ کے لئے موبائل فارنزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button