جرائم

خاتون نے تین بچوں سمیت دریائے کابل میں چھلانگ لگا دی

نوشہرہ: غربت سے تنگ خاتون نے تین بچوں سمیت دریائے کابل میں چھلانگ لگا دی تاہم ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔

مقامی پولیس کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کا تعلق نوشہرہ کلاں کے علاقے مثل آباد سے ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق خاتون کے ساتھ تین بچے بھی تھے، ایک بچے کی عمر 6 سال، دوسرے کی 4 سال جبکہ ایک دو تین سالہ بچی بھی ساتھ تھی۔

ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے ماں اور بچوں کو بچا کر بحفاظت نوشہرہ کینٹ منتقل کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس کو بیان دیتے ہوئے خاتون نے کہا کہ شوہر بے روزگار ہے، گھر میں فاقے ہیں، سیلاب کے بعد خاندان مالی لحاظ سے دیوالیہ ہو چکا ہے، ”بچوں کو بھوکا ننگا نہیں دیکھ سکتی۔”

خاتون کے مطابق زندگی سے تنگ آ کر خودکشی کا ارادہ کیا، گھر سے صبح بغیر ناشتہ کئے بچوں کے ساتھ نکلی، دریائے کابل تک جانے کے لیے رکشہ کا کرایہ بھی نہیں تھا، ”مزید جینا نہیں چاہتی۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button