جرائم

پشاور: چلتی گاڑی پر فائرنگ، چار خواجہ سراؤں سمیت پانچ افراد زخمی

پشاور کے علاقہ پہاڑی پورہ میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجہ میں چار خواجہ سراؤں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی تھی، کار سوار ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔

خواجہ سراء ماہین عرف ڈولفن ولد شیدا محمد ساکن ہشت نگری نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے دیگر ساتھی خواجہ سراؤں نینا، شینا اور حسینہ کے ہمراہ ڈرائیور فیضان ولد ربی گل ساکن ہشت نگری کی گاڑی میں پروگرام سے واپس آ رہے تھے جیسے ہی موٹروے سے رنگ روڈ کی جانب مڑے تو راستے میں سفید رنگ کی گاڑی میں سوار ملزمان نعمان ساکن شاہ معصوم کوتوالی، اعجاز ساکن گلبہار اور فوجی نے اُن کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گئے۔

مدعی کے مطابق ملزمان کے ساتھ ان کی کچھ عرصہ قبل تکرار ہوئی تھی جو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک خواجہ سراء کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button