جرائم

باجوڑ اور کرم میں دھماکے، دو افراد جاں بحق تین زخمی

باجوڑ میں پولیس پوسٹ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔

ڈی پی او باجوڑ عبد الصمد خان کے مطابق دھماکہ تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ چوہترہ میں ہوا ہے جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سرچ اپریشن کا اغاز کردیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ لاشوں کو ابھی تک نہیں لایا گیا ہے اطلاعات ہے کہ وہاں پر ایک اور آئی ڈی ہے اسلیے وہاں سرچ اور بی ڈی سکواڈ سرچ ہونے کے بعد لاشوں کو اٹھائے گا۔

دوسری جانب ضلع کرم میں بارودی سرنگ پھٹنے سے تین بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ وسطی کرم کے علاقے گواکی میں ہوا ہے اور زخمی بچوں کو تحصیل ہسپتال صدہ منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں میں بارہ سالہ عبدالصمد دس سالہ اسد اور چودہ سالہ نائیب شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جنگل میں پڑے بارودی سرنگ سے پیر ٹکرانے سے دھماکہ ہوا تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button