جرائم

پسند کی شادی جرم: اکوڑہ کی خاتون اسلام آباد میں بے دردی سے قتل

نوشہرہ: محبت کی شادی کرنے والی 21 سالہ خاتون کو اسلام آباد میں غیرت کے نام پر بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق اکوڑہ خٹک کے علاقہ حسن درہ سے تعلق رکھنے والی مسماۃ ف نے سال 2009 میں گھر سے فرار ہو کر پسند کی شادی کر لی تھی جس کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا۔

مقتولہ کے شوہر نے تھانہ میں رپورٹ دراج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ بچوں کو یوم آزادی پر سیر کیلئے پارک لے کر گیا تھا، واپس گھر آ کر دیکھا تو اہلیہ خون میں لت پت پڑی تھی، نامعلوم قاتل خاتون کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے، مقتولہ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں پولیس سٹیشن تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان نوشہرہ پولیس نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ دوشیزہ کو اکوڑہ خٹک کی حدود میں قتل کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق خاتون کو اسلام آباد میں قتل کیا گیا ہے جس کی باقاعدہ طور پر اسلام آباد تھانہ گولڑہ میں FIR درج کی گئی اور وہیں نعش کا پوسٹمارٹم کیا گیا ہے۔

قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد خاتون کو آبائی علاقے حسن درہ میں سپردخاک کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button