امریکہ: ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
امریکہ: ملعون سلمان رشدی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گیا، حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔
عالمی زرائع ابلاغ میں شائع رپورٹس کے مطابق ملعون سلمان رشدی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں جیسے ہی ایک تقریب سے خطاب کیلئے سٹیج پر پہنچا تو ایک شخص نے اس پر حملہ کر دیا، اور چاقو کے وار کر کے ملعون کی ایک آنکھ ضائع کر دی، جگر پر بھی زخم آئے جبکہ بازو کی نسیں بھی کٹ گئیں۔
Salman Rushdie is stabbed 10-15 times – including once in the neck – on stage at NY literary fair https://t.co/flnD9KFAJc pic.twitter.com/jdCALVQWZu
— Daily Mail Online (@MailOnline) August 12, 2022
امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملعون سلمان رشدی کے جگر پر بھی زخم آیا جبکہ پیٹ اور گردن پر بھی زخم آئے ہیں، ملعون سلمان رشدی بولنے اور بات کرنے سے بھی قاصر ہے، طبی امداد کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت انتہائی خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملعون سلمان رشدی پر حملہ ہادی ماتر نے کیا، حملہ آور ہادی ماتر کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے۔
A spokesperson said: 'We are dealing with an emergency situation. I can share no further details at this time.'
+ Hundreds of people in the audience gasped at the sight of the attack and were then evacuated pic.twitter.com/B5TnbVlyMu
— Daily Mail Online (@MailOnline) August 12, 2022
خیال رہے کہ ملعون سلمان رشدی کو توہین آمیز تصنیف کی وجہ سے ماضی میں بھی قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور 1988 میں اس معاملے پر برطانیہ میں بھی متعدد مظاہرے ہوئے تھے۔
پاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کر دی تھی جبکہ ایران کے آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کو واجب القتل قرار دینے کا فتویٰ دیا تھا۔