ڈی آئی خان پولیس پر حملہ، ایک اہلکار زخمی دو دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی جبکہ دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او نجم الحسنین لیاقت کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرینڈ اور اسلحہ برآمد کئے گئے، اس سے قبل پولیس موبائل پہ ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا جس میں تمام اہلکار محفوظ رہے، بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق صبح 7 بجے کے قریب کلاچی روڈ پہ پولیس موبائل پہ ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس میں 1 پولیس اہلکار زخمی ہوا، اس واقعہ کے پون گھنٹہ بعد کڑی ملنگ میں جھاڑیوں میں چھپے دہشت گردوں نے موقع پر پہچنے والی دوسری پولیس موبائل وین پہ فائرنگ کر دی، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں عبدالرحمن اور میر زمان نامی 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شوائد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات کی تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ اور ضلع دیر کے بارڈر پر پولیس فورس اور سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ڈی ایس پی سمیت چھ افراد کو دہشت گردوں نے یرغمال اور بعدازاں مذاکرات کے زریعے رہا کرایا گیا تھا۔