جرائم

اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں مارا گیا

آرمی پبلک سکول پشاور (اے پی ایس) پر حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں مارا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اطلاعات کے مطابق اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرخالد خراسانی افغانستان کے صوبے پکتیکا کے ضلع برمل میں اپنے دو ساتھیوں مفتی حسن اور حافظ دولت کے ہمراہ مارا گیا۔

خیال رہے کہ عمرخالد خراسانی کا شمار کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا۔ عمرخالد خراسانی نے گزشتہ دنوں کابل میں  پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ بھی لیا تھا۔

دوسری جانب طالبان رہنماء احسان اللہ احسان نے عمرخالد خراسانی کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے عمر خالد خراسانی کے بارے میں اطلاع دینے، زندہ یا مردہ پکڑنے والوں کے لیے تین ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button