جرائم

لکی مروت میں پولیس پارٹی پر فائرنگ ایک اہلکار زخمی،حملہ آور ہلاک

 

لکی مروت میں تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کئی گئی ہے جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس پارٹی معمول کی گشت پر تھی کہ کوٹکہ شاہ جہاں کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے پولیس اہلکار محب اللہ زخمی ہوا ہے، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ کے سرجن ڈاکٹر فریداللہ خان نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو 4 گولیاں لگی ہیں۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ اور ہلاک ہوا ہے۔حملہ آوروں کی موٹر سائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے تاہم ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت ابھی تک نہ ہوسکی ہے۔ وقوعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں ناکہ بندیاں کر دی ہیں اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button