ڈیری غازی خان: امریکی سیاح خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ملزمان کی چھ دن ریمانڈ منظور
رفاقت اللہ رزڑوال
صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خاں کے پولیس نے امریکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے جبکہ عدالت نے ملزم کو چھ دن کیلئے جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ضلع ڈیرہ غازی کے تھانہ منرو پولیس کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات پیش آیا تھا جس میں ایک امریکی خاتون اربیلا اپری کو سیاحتی مقام منری فورٹ پر ملزمان مزمل اور اسکے دوست ازان کھوسہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
تھانہ منرو کے ایس ایچ او نور محمد نے ٹی این این کو بتایا کہ 18 جولائی کو امریکی خاتون اربیلا اپری نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دن مزمل کے ساتھ سیاحتی مقام منرو فورٹ پر آئی تھی اور وہاں پر انہوں نے اپنے دوست ازان کھوسہ کے ساتھ انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس ایچ او نورمحمد کہتے ہیں کہ متاثرہ خاتون نے اپنی زیادتی کی ویڈیو بنانے کے بارے میں بھی کہا ہے اور کہا کہ انہیں ٹیلیفون کے ذریعے کہا گیا ہے کہ یہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ منرو میں واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں زنا بالجبر کا 376 اور فحش ویڈیوز پھیلانے کا مقدمہ 292 درج کیا گیا ہے جس کے بعد ایک ملزم مزمل کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ازان تاحال عدم گرفتار ہے جس کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
تھانہ منرو کے ایس ایچ او نے ملزم کی ریکارڈ شُدہ بیان کے بارے میں بتایا کہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ امریکی خاتون کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں کی گئی بلکہ یہ سب انکی خواہش کے مطابق کیا گیا ہے۔
انکے بیان کے مطابق کہ ملزم مزمل شہزاد پیشے کے لحاظ سے ایک ٹورسٹ گائیڈ ہے اور ایک موبائل ایپ کے ذریعے باہر کے سیاح ان سے رابطے کرتے رہتے ہیں لیکن جب کوئی بیرون ملک سیاح کسی جگہ جاتے ہیں تو وہاں کے مقامی انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہیں مگر خاتون نے پولیس کو نہیں بتایا تھا اور وہ عام لوگوں کی طرح بلوچی لباس میں منروفورٹ آئی تھی۔
ایس ایچ او نورمحمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اور گرفتار ملزم کے ڈی این اے نمونے لاہور بھجوائے گئے ہیں جسکی رپورٹ دو ہفتے سے ایک چار ہفتے کے درمیان آجائے گی۔
سوشل میڈیا پر بھی واقعے کے خلاف سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور اس واقعے کی مذمت کی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم اور خاتون کے ساتھ انصاف دلانے کی ہدایات دی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کو لاہور منتقل کیا گیا ہے جہاں پر وہ اپنے دوست باسل نامی شخص کے پاس آئی تھی جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔