جرائم

چارسدہ 4 سالہ بچی قتل کا ڈراپ سین، باپ قاتل نکلا

 

چارسدہ پڑانگ پولیس شابڑہ میں 4 سالہ مریم قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، قاتل بچی کا باپ نکلا۔ پولیس کے مطابق باپ کو شک تھا کہ مریم انکی ناجائز اولاد ہے،اسی بناء پرننھی 4 سالہ مریم کو بے دردی سے ذبح کیا۔ عدالت نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ دوران کسٹڈی ملزم کی نشان دہی پر آلہ قتل خون الود چھری بھی برآمد کرلی گئی۔ملزم کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے جس سے وہ خودکشی کرنا چاہتا تھا لیکن فائر کرتے وقت فائر مس ہوئی ہے ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق  مورخہ 12جولائی 2022 کو مسمی عبید اللہ ولد شاکر اللہ سکنہ معتبر کورونہ شابڑہ پڑانگ نے ہسپتال کیجولٹی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی مریم عمر تقریباً 4/5سال گھر سے کھیل کود کے لیے باہر نکلی کافی دیر بعد گھر واپس نہیں آئی جس کی تلاش پتہ برادری شروع کی کہ بدوران تلاشی اطلاع ملی کہ مریم کی نعش قتل شدہ جائے وقوعہ پڑی ہے جب موقع واردات آکر دیکھا تو واقعی مریم کی نعش ذبح شدہ حالت میں ملی۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انکی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا دلبدی نہیں ہے تھانہ پڑانگ پولیس نے نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے ساتھ کوئی جنسی زیادتی نہیں ہوئی۔

بعد ازاں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد اور ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان نے جائے وقوعہ اور متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا۔ننھی بچی کے والدین کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا اور ملزم / ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہائی کرائی۔افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے ریجنل پولیس آفیسر یاسین فاروق اور ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کو جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کی ہدایات جاری کیے جس پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں پولیس افسران پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کرتے ہوئے40 گھروں کی پروفائلنگ کی اور 35/36 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا۔ ٹیم نے تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ننھی بچی کے باپ کو شامل تفتیش کیا۔تفتیش کے دوران باپ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شک تھا کہ یہ میری ناجائز اولاد ہے اس لیے ان کو ذبح کرکے قتل کردیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button