جرائم

تیراہ میں پولیو ٹیم پر حملہ، 4 پولیس اہلکار زخمی

وادی تیراہ: تھانہ تیراہ کی حدود، علاقہ متھرے اکاخیل میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ، فائرنگ سے چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

زرائع کے مطابق زخمیوں میں عبداللہ، فضل قدیر، بختمین اور لعل کلام شامل ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پشاور منتقل کیا گیا جبکہ پولیو ورکرز محفوظ ہیں۔

خیال رہے کہ علاقے میں پولیو قطروں سے انکاری لوگوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

تیراہ: فائرنگ سے زخمی اہلکار

یاد رہے کہ اس سے قبل 28 جون کو شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ اس وقت حملہ کیا گیا جب ضلع میں پولیو مہم کا دوسرا دن تھا، حملے کے نتیجے میں ایک پولیو ورکر اور دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا تھا۔

دوسری جانب سال 2022 میں پاکستان سے بارہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، تمام تر کیسز قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، انسداد پولیو ادارے کے مطابق متاثرہ بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائے گئے یا ان کے والدین انکاری تھے۔

چارسدہ: مبینہ پولیس مقابلے میں اشتہاری ہلاک

دوسری جانب چارسدہ کے تھانہ سرڈھیری کی حدود میں پولیس مقابلہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک کر دیا گیا۔

ڈی پی او چارسدہ کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ملزم اظہار علی نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کا تبادلہ 15 منٹ جاری رہا، ملزم پولیس اہلکار کے قتل اور سرکاری اسلحہ چھننے میں بھی ملوث تھا اور اغواء برائے تاوان، قتل اقدام قتل کے 14 مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

بیان کے مطابق اظہار علی کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے، ملزم کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

اپنے بیان میں ڈی پ او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا تھا کہ پولیس فورس جرائم پیشہ افراد اور خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارراوائیاں جاری رکھے گی، شہریوں کو پرسکون ماحول اور پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، شہریوں کے تعاون اور اعتماد سے ضلع بھر کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ افراد کا اصل ٹھکانہ جیل کی سلاخیں ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button