طورخم: خودکشی کرنے والا افغانی نہیں پاکستانی باشندہ نکلا
طورخم بارڈر پر ٹرالر کے آگے خود کو گرا کر خودکشی کرنے والا افغانی نہیں پاکستانی باشند نکلا، وہ نجی ٹی وی کے ایک مقامی رپورٹر کا باپ اور ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اطلاع آئی تھی کہ افغانیوں کو تذکیرہ پر واپسی کی اجازت نہ دینے کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے انتظار سے تنگ افغانی نے اپنے آپ کو ٹریلر کے نیچے گرا کر خودکشی کر لی ہے، جو غلط ثابت ہوئی۔
واضح رہے کہ پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانی شہریوں کو وطن واپسی میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بغیر ویزہ یا پاسپورٹ کسی بھی افغانی شہری کو وطن واپسی کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن گزشتہ کئی عرصے سے پاک افغان سرحد پر افغانی شہری جو صرف افغانی تذکیرہ رکھتے ہیں پھنسے ہوئے ہیں جو بار بار وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن طورخم بارڈر پر پالیسی کے تحت کسی بھی افغانی شہری کو بغیر پاسپورٹ و ویزہ اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ طورخم بارڈر پر مالدار لوگوں کو پیسے لے کر سرحد پار کرنے دیا جاتا ہے جبکہ غریب افراد ہفتوں دھکے کھانے پر مجبور ہوتے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور بے قصور ہے۔