جرائم

مردان: جنازگاہ میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی، 3 کی حالت نازک

مردان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 مردان کے مطابق دلاسہ سٹاپ، فاطمہ کلے کی جنازگاہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں میں فقیر سید ولد شیردین عمر 45 سال، فیاض ولد فقیر سید عمر 30 سال، حمزہ ولد پرویز عمر 14 سال (راہگیر)، ہمایون عمر 19 سال، حمزہ عمر 20 سال اوع جواد عمر 16 سال شامل ہیں۔

دوسری جانب مردان ہی کے علاقہ مٹہ روڈ کاٹلنگ میں فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمی عبدالحق عمر 56 سال سکنہ میاں خان سنگاؤ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی جبکہ 34 سالہ عبداللہ ولد عبدالحق کی نعش کو ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

خیال رہے کہ اس واقعہ کی وجوہات بارے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button