جرائم

محافظ بھی غیرمحفوظ، ڈاکو نے پولیس اہلکار کو لوٹ لیا

چارسدہ: قوم کی حفاظت پر مامور پولیس خود غیرمحفوظ، تھانہ نستہ پشتون گڑھی پل کے ساتھ ڈاکو نے پولیس اہلکار کو لوٹ لیا، مقامی پولیس نے اپنے ہی پیٹی بند بھائی کو سادہ کاغذ پر ٹرخا دیا۔

نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے مسعود ولد سید نبی نامی اہلکار کے مطابق تھانہ نستہ کی حدود میں ناکہ بندی سے چند فرلانگ دور ڈاکو نے روکا، تشدد بھی کیا اور موٹر سائیکل کا پلگ تار نکال کر چابی سمیت دریا کابل میں پھینک دیا اور 60 ہزار روپے کا موبائل، 20 ہزار نقدی، پولیس سروس کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لئے۔

متاثرہ پولیس کے مطابق چوکی انچارج نے نواب علی خان (اے ایس آئی) نے کارروائی سے انکار کر دیا اور سادہ کاغذ پر درخواست لے کر ٹرخا دیا، تین دن گزرنے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، ”ڈی پی او چارسدہ ڈی، آئی جی مردان، آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ ہے کہ ڈاکو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button