جرائم

باجوڑ میں باڑ لگانے کے دوران افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ، سکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق

 

‏باجوڑ کے علاقے بلورو میں سرحد پر باڑ لگانے کے دوران افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے سکیورٹی اہلکار اور عام شہری باڑ لگانے کا کام کررہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ‏سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے۔ ‏مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

‏فائرنگ کےتبادلے میں نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران جاں بحق ہوگئے،  44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق کا تعلق نوشہرہ سے ہے جبکہ ‏21سالہ سپاہی کامران کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 بے گناہ شہری بھی دم توڑ گئے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہریوں کی شناخت عصمت، الہام اور بہادر کے نام سے ہوئی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button