جرائم

جنوبی وزیرستان: وانا کے علاقہ اعظم ورسک میں لڑکی پر ‘غگ’ یا "ژاغ” کرنے والا نوجوان قتل

جنوبی وزیرستان: وانا کے علاقہ اعظم ورسک میں لڑکی پر ‘غگ’ یا "ژاغ” کرنے والا نوجوان قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمر خان نامی نوجوان نے لڑکی کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی اور کہا تھا کہ لڑکی میرے علاوہ کسی کے ساتھ شادی نہیں کرے گی جس پر پولیس نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی مگر بعدازاں عدالت سے ضمانت کے بعد عمر رہا ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق آج صبح لڑکی کے والد نے فائرنگ کر کے عمر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خیال رہے کہ غگ کی لڑکی کسی اور سے شادی نہیں کر سکتی تھی مگر اب قبائلیوں نے اس رسم کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ فاٹا انضمام اور ان علاقوں تک ملکی قوانین کی توسیع کے بعد غگ جیسی رسومات قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں اور ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تاہم اس کے باوجود وقتاً فوقتاً ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔

تاہم اس کے ساتھ ہی ضم اضلاع کے علماء، سوشل ورکرز اور انتظامیہ اس طرح کی رسومات اور روایات کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان واقعات پر مکمل قابو نا سہی مگر ان میں کمی ضرور آئے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button