جرائم

ڈیرہ میئرشپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کے قتل کا معمہ حل، مقتول کی تیسری بیوی قتل میں ملوث نکلی

ڈیرہ اسماعیل خان سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سٹی میئرشپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق عمرخطاب شیرانی قتل کے الزام میں مقتول کی تیسری بیوی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈیرہ اسماعیل خان نجم الحسنین لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل سیاسی ہے اور نہ ہی دہشت گردی، تیسری بیوی انیتہ کے عمرخطاب شیرانی سے اختلافات تھے، ” بیوی نے اپنے اشنا عبدالحکیم کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلا ہے، مزید تفتیش کر رہے ہیں۔”

خیال رہے کہ اے این پی رہنما عمر خطاب کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button