جرائم

نوشہرہ: غیرت کے نام پر ایک اور خاتون کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا

نوشہرہ میں غیرت کے نام پر ایک اور خاتون کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا۔

زرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مثل آباد میں جہانزیب نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی 26 سالہ بیوی سیما کو اندھادھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد تھانہ میں گرفتاری دے دی۔

پولیس کے مطابق جہانزیب نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ اجنبی شحص کو گھر سے نکلتے دیکھا تھا جس کے بعد طیش میں آ کر یہ انتہائی اقدام کر بیٹھا۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش اور پستول ڈرم میں چھپا کر رکھی ہیں۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ بعدازاں تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button