جرائم
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل فائرنگ تبادلے میں مارا گیا
باجوڑ: سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل فائرنگ تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل فائرنگ ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، اور افغانستان میں موجود مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا۔
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کی میئرشپ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ عمر خطاب شیرانی پر رات 12 بجے گھر کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔