جرائم

کراچی میں بینک کے قریب دھماکہ، 15 افراد جاں بحق 13 زخمی

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں سوئی گیس کی لائن میں دھماکے سے 15 افراد جاں بحق 13 زخمی ہو گئے جبکہ نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں گیس پائپ لائن میں ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سربراہ ٹراما سینٹر صابر میمن کا کہنا ہے کہ کراچی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی لاشیں اور 13 زخمی ہسپتال لائے گئے جس میں سے 4 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، بعد ازاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سربراہ ٹراما سینٹر صابر میمن کا بتانا ہے کہ اسپتال لائے گئے تمام زخمیوں کے جسم کے اوپری حصے پر چوٹیں آئیں ہیں۔

دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے دھماکے میں تخریب کاری یا دہشتگردی کے عنصر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی طور پر گیس پائپ لائن میں ہوا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button