جرائم

پشاور میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق، صوبے میں وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 71 ہو گئی

پشاور میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے, خیبر پختونخوا میں وائرس سے اب تک جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 71 ہو گئی۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے اناٹومی ڈپارٹمنٹ کے سابق انچارج اور ویمن میڈیکل کالج کے ہیڈ آف اناٹومی ڈپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر افضل عالمگیر 2 ہفتوں سے اسلام آباد کے ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج تھے۔

ایسو سی ایشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر  افضل عالمگیر  کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، ان کی نماز جنازہ خواجگاں مراد پورمانسہرہ ہمیں  ادا کی جائے گی۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تاحال کسی  شہید ڈاکٹر یا ہیلتھ ورکر کیلئے منظور شدہ شہدا پیکیج نہیں دیا گیا اور نہ ہی ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو کورونا الاؤنس دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button