جرائم

نوشہرہ: پبلک ٹرانسپورٹ میں خاتون کے سینڈل جبکہ مرد کی چپلوں سے منشیات برآمد

نوشہرہ: رسالپور پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، خاتون کے سینڈل جبکہ مرد کے چپلوں سے منشیات برآمد کر کے دونوں ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

انچارج پولیس چوکی بارہ بانڈہ سب انسپکٹر شاکر خان کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک مرد و عورت پبلک ٹرانسپورٹ میں منشیات سمگل کر رہے ہیں جس پر لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ رشکئی انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کی گئی، دوران چیکنگ ایک کوسٹر کو روک کر مرد کی تلاشی لی گئی تو مرد کے چپلوں سے ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ملزم کے ساتھ موجود خاتون کی تلاشی بذریعہ لیڈی کانسٹیبل لے کر خاتون کے سینڈل سے بھی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ وزن کرنے پر ہیروئن ٹوٹل 1.2 کلو گرام نکلی۔

دونوں ملزمان محمد حنیف ولد محمد صادق ساکن ایبٹ آباد اور نسرین زوجہ مشتاق ساکن مظفر گڑھ کو موقع پر گرفتار کر کے تھانہ رسالپور منتقل کر دیا گیا۔

دونوں کے خلاف منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button