جرائم

ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والے محکمہ جنگلات کے تین اہلکار افغانستان سے رہا

 

سب ڈویژن وزیر کی حدود سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والے محکمہ جنگلات کے تینوں اہلکاروں کو افغانستان کے علاقے سے رہا کردیا گیا اور جمعے کو پاک افغان بارڈر غلام خان پر انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

پاک افغان سرحد پر موجود سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل سب ڈویژن وزیر میں خادم شہید چیک پوسٹ سے محکمہ جنگلات کے چار اہلکاروں بشمول ایک خاتون افیسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کردیا تھا جس میں خاتون کو چند روز بعد سب ڈویژن کے علاقے میں چھوڑ دیا گیا تھا جس کو ایک خانہ بدوش خاتون نے پہاڑی علاقے میں نیم بیہوشی کی حالت میں پالیا تھا تاہم بقیہ تینوں اہلکار ابھی تک اغواکاروں کی قید میں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز تینوں اہلکاروں کو پاک افغان بارڈ  پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ اغوا شدہ اہلکاروں میں انور خان، امین اللہ اور ان کا ایک اور ساتھی شامل تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہ ہو سکا کہ ان کی رہائی کیسے ممکن ہو ئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بازیاب اہلکاروں کو میرانشاہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے وہ اپنے اپنے علاقوں میں پہنچائے جائینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button