جرائم

خار: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باجوڑ پولیس کا حاضر سروس انسپکٹر جاں بحق

باجوڑ: علاقہ فرش کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باجوڑ پولیس کے حاضر سروس انسپکٹر جاں بحق ہو گئے۔

زرائع کے مطابق خار بازر میں ہیڈکوارٹر کے قریب مین روڈ پر نامعلوم کی فاٸرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر سید گل عمر 55 سال جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کر دیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

وقوعہ کے بعد باجوڑ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل، آج ہی شمالی وزیرستان عیدک کے مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس گاڑی پر فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور 4 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button