جرائم

سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے: وزیراعظم عمران خان

سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کی تشدد کے باعث سری لنکن شہری کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میں پولیس نے دہشتگردی، تشدد کرنے اور اشتعال انگیزی کی دفعات درج کی ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے ایف آئی آر کی کاپی بھی شیئر کر دی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ900فیکٹری ملا زمین کے خلاف میں درج کیا گیا ہے۔  رات بھر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے 50 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔ سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے چھاپوں میں حصہ لیا۔

محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کے ذریعے دیگرملزمان کی نشاندہی میں مدد مل رہی ہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے بھی ملزمان کی شناخت اور تلاش کا عمل جاری ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سیالکوٹ کا واقعہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہے۔ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button