جرائم

معروف صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ پر حملہ

معروف صحافی احمد نورانی کی اہلیہ صحافی عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے حملہ کیا ہے، پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ غازی آباد میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم افراد نے اہلیہ عنبرین فاطمہ کی گاڑی پر ڈنڈوں سےحملہ کر کے ونڈ سکرین توڑ دی۔

عنبرین فاطمہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنی کار پر نکلیں تو دو نامعلوم افراد نے تعاقب شروع کر دیا، کار جیسے ہی ایک تنگ گلی میں پہنچی تو دونوں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ عنبرین فاطمہ نے کار دوڑا دی جس پر نامعلوم افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ عنبرین فاطمہ کے ساتھ گاڑی میں ان کے اپنے بچے بھی موجود تھے۔

پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ عنبرین فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اس کے باوجود مجھ پر اور میری فیملی پر جان لیوا حملہ ہوا، جو قابل مذمت ہے۔

عنبرین فاطمہ گذشتہ 16 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں اور اس سے پہلے انہیں کبھی اس قسم کے واقعے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

تاہم چار برس قبل ان کے شوہر صحافی احمد نورانی پر دارالحکومت اسلام آباد میں حملہ کیا گیا تھا۔ اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے قریب تین موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے زبردستی ان کی گاڑی کو روکا اور پھر اُنہیں گاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button