جرائم

اسلام آباد: پولیس اہلکار ساتھیوں سے مل کر کم عمر بچیوں کی عزت سے کھیلتا رہا، ملزمان گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کم عمر بچیوں کے ساتھ عصمت دری کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، دو کم سن بچیوں کو پولیس اہلکار سمیت چار افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ان کی ویڈیوز بنائیں اور اپنے مذموم مقاصد کے لیے بلیک میل کرتے رہے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سبحان خالد کا بچیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا جس کے بعد اس نے انہیں ایک گھر میں ملاقات کے لیے بلایا جہاں اس کا دوست عمران اپنے دو پولیس اہلکاروں کے ساتھ پہنچا اور لڑکیوں کو پولیس ریڈ کا کہہ کر ڈرایا دھمکایا جہاں چاروں ملزمان نے بچیوں کے ساتھ گینگ ریپ کیا اور ان کی تصاویراور ویڈیوز بھی بنا ڈالیں۔ حکام کے مطابق اس جعلی ریڈ کے دوران بچیوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں مزید ریپ کے لیے بلیک میل کیا جاتا رہا۔

گرفتار ملزمان میں محمد سبحان خالد، رضوان علی، امتیاز احمد اور ذیشان شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

سی پی او اطہر اسماعیل کی جانب سے تھانہ چونترہ میں تعینات راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل رضوان کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button