نوشہرہ: جوانسال لڑکا لڑکی غیرت کے نام پر قتل
ضلع نوشہرہ کے علاقے دورازگئی میں غیرت کے نام پر جوانسال لڑکی اور لڑکے کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، مقتولین آپس میں چچازاد تھے۔
زرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ دورازگئی نظام پور کے رہائشی سیف الملوک ولد امروز نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں کسی کام کی عرض سے گھر سے باہر تھا اور مجھے اطلاع ملی کہ تمہاری بیٹی مسماة ن اور بھتیجا مصباح اللہ ولد امجد خان آپ کے گھر میں مردہ حالت میں پڑے ہیں، تو دیکھا کہ میری بیٹی اور بھتیجا خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑے ہیں، معلوم ہوا کہ میری بیٹی اور بھتیجے کو میرے بیٹے عامل خان نے فائر کر کے قتل کیا ہے۔
یہی بیان مقتول مصباح اللہ ولد امجد خان کے بھائی حبیب اللہ ولد امجد خان نے بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کیجولٹی میں دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، واضح رہے کہ وجہ قتل ناجائز تعلقات بتائی جا رہی ہے۔