جرائم

ملم جبہ ریزارٹ پر حملہ: ” سیاحوں نے بمشکل جان بچائی”

سوات کے حسین سیاحتی مقام ملم جبہ ریزارٹ پر مقامی شرپسند عناصر کا حملہ، سیاحوں نے بھی مشکل سے جان بچائی جبکہ پولیس سیاحوں کو تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، جبکہ حملے کے بعد ریزارٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق شرپسندوں نے نہ صرف سیاحوں کو ہراساں کیا بلکہ ریزارٹ کے اندر زبردستی داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی، گیٹ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا، کرسیاں توڑیں اور ریزارٹ کے سیکورٹی اہلکاروں پر بدترین تشدد کیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پولیس موقع پر موجود تھی لیکن وہ بھی حالات کنٹرول کرنے کے بجائے تماشائی کا کردار ادا کر رہی تھی، سیاح مشکل سے جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔

یاد رہے کہ دو ہزار انیس میں بھی مقامی شرپسندوں نے گرین ویلی پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی جس سے سیاحتی مقام کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔

ریزارٹ کےی انتظامیہ نے کئی مرتبہ سوات پولیس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ سیاحت سمیت دیگر حکام کو خط لکھ کر پہلے سے سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے آگاہ کیا تھا لیکن انتظامیہ اور پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے حالات مزید بگڑ گئے۔

ملم جبہ میں چند شرپسند عناصر ٹورازم کو نقصان پہچانے کے لیے سرگرم ہیں اور بار بار خدشات کے اظہار پر بھی انتظامیہ اور پولیس نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ سے آج ایک اور واقعہ رونماء ہوا جس سے سوات کی سیاحت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button