جرائم

لوئر کرم میں دھماکہ، کیپٹن سمیت دو سکیورٹی اہلکار زخمی

 

لوئر کرم پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ٹل سکاوٹ کے کیپٹن کاشف و سپاہی مہران زخمی ہوگئے۔

بارودی سرنگ دھماکہ کورکمنہ چیک پوسٹ لوئر کرم کے قریب ہوا۔

دونوں اہلکاروں کے پاوں زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button