جرائم

افغانستان میں امدادی ٹرک سے پرچم اتارنے والا شخص گرفتار

طالبان نے امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجابد نے کہا ہے کہ طورخم پر ایک امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے غیر مسلح بھی کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی بھی جھنڈے کی توہین کرے، جھنڈے کی توہین کا مطلب ہے کسی قوم کی توہین۔

اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

پاکستان سے جانے والے ٹرک سے پرچم اتارے جانے کی وائرل ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button