جرائمعوام کی آواز

سوات میں 21 سالہ بیٹی کا والد پر جنسی زیادتی کا الزام

رفیع اللہ

سوات تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈی سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ بیٹی نے اپنے والد پر جنسی زیادتی کا الزام  عائد کیا ہے۔

تھانہ کانجو پولیس کے مطابق 21 سالہ لبنیٰ نے اپنی ماں تسلیم  کے ہمراہ رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد خائستہ رحمان گزشتہ  تین سالوں  سے ان کے ساتھ زنا بالجبر کررہا ہے جبکہ دھمکی بھی دے رہا تھا کہ کسی کو بتانے پر وہ ان کو جان سے مار دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دو دن قبل بھی والد نے ان کے ساتھ بد فعلی کی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کو سب کچھ بتا دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خائستہ رحمان کے خلاف زنا بالجبر اور دھمکی دینے کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا جبکہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ لیا گیا ہے جو آئندہ تین روز تک موصول ہوجائے گا۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف جرم کیا ہے۔

یاد رہے اس سے چند ہفتے قبل بھی سوات میں جنسی زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں بہن  نے بھائی  جبکہ دوست نے دوست پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button