جرائم
مردان: خواجہ سرا قتل کیس میں مطلوب روپوش ملزم گرفتار
مردان پولیس نے خواجہ سرامبشر سید عرف کالجئی قتل کیس میں مطلوب روپوش ملزم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق اگست کے مہینے میں علاقہ تھانہ ساڑو شاہ کی حدود لیبر کالونی میں موسیقی کی پروگرام کے اختتام پر ملزمان نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا مبشر سید عرف کالجئی کو قتل کیا تھا۔
وقوعہ کے بعد ساڑو شاہ پولیس نے واردات میں ملوث دو ملزمان بلال اور جانے ساکنان جھنڈئے کو گرفتار کر لیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ ساڑوشاہ زبیر خان کی قیادت میں تیسرے ملزم کی گرفتار ی کیلئے پولیس نے کارروائیاں جاری رکھنے ہوئے مذکورہ واردات میں ملوث روپوش مجرم اشتہاری بابر علی ولد گل فراز سکنہ بنگلہ کلے گوجر گڑھی کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔