جرائم

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، دو نوجوان قتل

شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد نے دو نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ٹوچی پار خیدرخیل شاخ بوبرخیل کے دو نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔

نامعلوم مسلح افراد نے دوست اللہ اور سنیب پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ، دونوں افراد کی ڈیٹ باڈی پوسٹ مارٹم کےلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نامعلوم مسلح افراد ٹارگٹ کلنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

نامعلوم مسلح افراد نے سنیب فرزند احسان ، دوست اللہ فرزند کاظم کو میرعلی کے علاقے خیدرخیل میں نشانا بنایا۔

دوسری جانب پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل نامعلوم افراد نے یوتھ کے سربراہ نور اسلام داوڑ کو بھی قتل کردیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button